Thursday, December 1, 2022

احتجاج ظالموں اور قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہے ،طاہر القادری

احتجاج ظالموں اور قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہے ،طاہر القادری

لاہور ( 92 نیوز )  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17 جنوری کا احتجاج ظالموں اور قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے سات سو ارب روپے استعمال کرنے والی پولیس انسانوں کا شکار کھیل رہی ہے ۔ ساڑھے تین سال سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا سودا نہیں ہونے دیا ۔

طاہر القادری نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا واحد آل پارٹی احتجاج ہے جس کا ایجنڈا حصول انصاف ہے ۔  شہباز حکومت نے دس سال میں گیارہ ہزار ارب کا بجٹ استعمال کیا مگر زینب کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ہیں ۔