Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتجاج روکنے کیلئے تین سکیورٹی حصار قائم‘ اسلحہ کے استعمال پر پابندی

احتجاج روکنے کیلئے تین سکیورٹی حصار قائم‘ اسلحہ کے استعمال پر پابندی
February 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کا راستہ روکنے کے لیے سکیورٹی پلان تبدیل‘ سکیورٹی کے تین حصار بنا دیے گئے۔ سادہ کپڑوں میں پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل‘ پولیس کو اسلحہ کے استعمال سے روک دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے ملازمین کو احتجاج سے روکنے کے لئے سکیورٹی پلان تبدیل کردیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے تین حصار بنا دیے گئے ہیں۔ آوٹر ،موسٹ آوٹر اور انر کارڈن میں پولیس رینجرز اور ایف سی کے اہلکار شامل ہونگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کریں گی۔ چھاپہ مار ٹیموں کو ہتھکڑیاں اور رسیاں فراہم کی گئی ہیں۔ گرفتاری کے فوری بعد مظاہرین کو قیدی وینوں میں ڈال کر مختلف تھانوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سادہ کپڑوں میں پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں بھی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو ں گی۔ پولیس کو اسلحہ کے استعمال سے روک دیا گیا ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے کوئی بھی اہلکار ہوائی فائرنگ کا استعمال نہیں کر یگا۔