Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتجاج اپوزیشن کا حق ، قانون میں رہ کر کرنا چاہئے ، راجہ بشارت

احتجاج اپوزیشن کا حق ، قانون میں رہ کر کرنا چاہئے ، راجہ بشارت
September 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ، اپوزیشن کو آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا چاہئے ۔ راجہ بشارت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  اپوزیشن ایوان میں آکر مثبت کردار ادا کرے،  اسمبلی کیلئے 6 آرڈیننس اور 14 بلز تیار ہیں جو منظورکروائیں گے،ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی میں محکمہ قانون وپارلیمانی امور کو نمایاں مقام ملا،قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اہم ترین مسئلہ کشمیر کا تھا لیکن اپوزیشن جیل میں بند نواز شریف کی تصویریں لے کر کھڑی ہو گئی ۔