Tuesday, February 7, 2023

احتجاجی ڈاک لیبرز کی سندھ گورنرہاؤس جانے کی کوشش، پولیس نے واٹرکینن سے دھودیا

احتجاجی ڈاک لیبرز کی سندھ گورنرہاؤس جانے کی کوشش، پولیس نے واٹرکینن سے دھودیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں احتجاجی داک لیبرز  نے پریس کلب سے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی ، پولیس کے روکنے پر تلخ کلامی  ہوئی جس کے بعد  پولیس نے مظاہرین  کو واٹر کینن سے دھو دیا ۔ وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچے تو احتجاج کرتے  ڈاک لیبرز کی امید جاگ اٹھی،   کراچی پریس کلب پر پانچ ماہ سے سراپا احتجاج ڈاک لیبرز نے قدم بڑھایا اور  گورنر ہاؤس جانے کا پلان بنایا، پولیس نے راستہ روک دیا۔ پولیس نے ڈاک لیبرز کو سمجھایا، بجھایا لیکن مظاہرین گورنر ہاوس کی جانب مارچ پر بضد رہے، کالی وردی والوں نے واٹر کینن سے دھلائی کردی۔ پولیس نے زینب مارکیٹ اور پریس کلب آنے جانے والی سڑک بند کردی، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، پولیس سے مذاکرات کے بعد ڈاک لیبرز پریس کلب جاکر احتجاج کیمپ پر بیٹھ گئے۔