Tuesday, September 17, 2024

احتجاجی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات، ٹکٹیں میرٹ پر دینے کی یقین دہانی

احتجاجی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات، ٹکٹیں میرٹ پر دینے کی یقین دہانی
June 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز)ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف بنی گالا میں احتجاج کرنے والے رہنماؤں کو عمران خان نے ملاقات کیلئے بلا لیا ، عمران خان نے میرٹ پر ٹکٹ دینے کی یقین دہانی بھی کرا دی ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مختلف علاقوں سے لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے بنی گالا جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا ,جب کہ دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر خوب نعرے بازی کرتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم  میرٹ پر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پشاور، بنوں، کوہاٹ، چکوال  اور جڑانوالہ سے آئے کارکنوں نے شدید احتجاج  کیا اور پیراشوٹر نامنظور کے نعرے  لگائے ۔ کارکنوں نے شکوہ کیا کہ  برسوں پارٹی کیلئے کام کرتے رہے ،ٹکٹ ملنے کا وقت آیا تو دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی آنے والے کامیاب ہو گئے۔

پی پی 100سےامیدوارخان بہادر ڈوگرکی عمران خان سےملاقات ہوئی  ہوئی ، عمران خان کی یقین دہانی پرسلطان ڈوگرنےبنی گالہ کےباہراحتجاج ختم کردیا۔

کپتان  اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اعزاز آصف کی بنی گالہ میں ون آن ون میٹنگ  ہوئی ،این اے 61 اور پی پی 15 کے ٹکٹوں پر  نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل صبح سعودی عرب روانہ  ہوررہے ہیں عمرہ ادائیگی اور لیلتہ القدر گزارنے کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔ واپسی پروہ ٹکٹوں کی تقسیم پر فیصلہ کرینگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کا احتجاج  بھی کام کرگیا،راولپنڈی کے صوبائی اسمبلی کے چار امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دے دیا گیا ، پی پی 11 پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن چوہدری عدنان ،پی پی 18 سے اعجاز خان جازی جبکہ مقامی رہنما شہریار ریاض کو پی پی 15 کا ٹکٹ  دیا گیا ہے۔

 پی پی 15 سے ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ٹکٹ واپس لے کر شہریار ریاض کو دیا گیا ، پی پی 14 سے عمر تنویر بٹ پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔ سابق دو ایم پی ایز عارف عباسی اور آصف محمود الیکشن سے آؤٹ ہو گئے۔