Saturday, December 10, 2022

اجے دیوگن کی 46ویں سالگرہ

اجے دیوگن کی 46ویں سالگرہ
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ سٹار اجے دیوگن نے زندگی کی چھالیس بہاریں دیکھ لی ہیں ۔  نشیلی آنکھوں اور خوبصورت ڈائیلاگ ڈلیوری والے اجے کو  فلمی حلقوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ دو اپریل انیس سو انہتر کو  ایک پنجابی فیملی میں پیدا ہونے والے  اجے دیوگن اپنی پہلی ہندی فلم پھول اور کانٹے سے  ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے  لگے۔ بالی وڈ میں ان کی کامیابیوں کا سلسہ یہیں نہیں رکا بلکہ  انہوں نےبہت سی  رومانٹک فلموں میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا فلم دل جلے اور دل والے نے اس اداکار کو ایک خاص پہچان دی۔ بالی وڈ فلموں  پیار تو ہونا ہی تھا ، ہم دل دے چکے صنم ، عشق ،  ہمت والا اور گنگا جل میں بھی  اجے دیوگن کی اداکاری کو فلمی ناقدین نے خوب سراہا۔ رومانوی فلموں میں اپنے لوہا منوانے والے  اس اداکار نے  جب کامیڈی فلموں کا رخ کیا تو یہاں بھی ہر طرف اس کے چرچے ہوگئے  ،، بالی وڈ فلم سیریز گول مال میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔