Thursday, December 1, 2022

اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے نوازشریف نے دن رات ایک کیا ، فیاض الحسن چوہان

اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے نوازشریف نے دن رات ایک کیا ، فیاض الحسن چوہان
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان  نے ایک بار پھر تنقیدی تیروں کا رخ نوازشریف کی جانب کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اجمل قصاب کو فرید کوٹ اوکاڑہ کا رہائشی ثابت کرنے کیلئے نوازشریف نے دن رات ایک کر دیا تھا۔ لاہور میں ممبئی حملوں سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےحملوں کو پاکستان کے خلاف سازش   قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اُس وقت کے آئی جی کو حکم دیا کہ وہ غیرملکی صحافی کو اجمل قصاب کا گھر دکھائے۔ اجمل قصاب اور دیگر تمام کردار پاکستان اور اسکی افواج کے خلاف استعمال کئے گئے۔ آج انڈین میڈیا اجمل قصاب کا یو پی کا ڈومیسائل پوری دنیا کو دکھا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں ایک ہی نعرہ لگے گا پاکستان زندہ باد۔ اب فوج، حکومت اور عدلیہ ایک پیج پر ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کتاب کے مصنف کو شاندار کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔