اجرت مانگنے پر مالک نے مزدور بچے کا ہاتھ کاٹ دیا

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں انسانیت سوز واقعے میں اجرت کے پیسے مانگنے پر مالک نےمزدور کا ہاتھ کاٹ دیا۔
گوجرانوالہ کا مزدور بچہ احتشام ، محمد حسین نامی شخص کے آرے پر کام کرتا تھا ، جہاں اجرت مانگنا اس کا جرم بن گیا اور جلاد مالک نے احتشام کا ہاتھ آرے میں دیدیا۔
بچے کے والد نے کہا کہ ظالم مالک نے بچے کا ایک ہاتھ کاٹ کر اسے زندگی بھر کیلئے معذور کردیا ،بیٹے کی یہ حالت اس غریب باپ سے نہیں دیکھی جا رہی ہے ۔
92نیوز نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے اس انسانیت سوز واقعہ کی خبر نشر کی تو پولیس حکام حرکت میں آ گئے اور سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔