Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اثاثے کلیئر ہیں مخالفین 10یفرنس دائر کریں،شاہد خاقان عباسی

اثاثے کلیئر ہیں مخالفین 10یفرنس دائر کریں،شاہد خاقان عباسی
July 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ان کی اثاثے کلیئرہیں،وہ کسی سے نہیں ڈرتے، مخالفین ایک نہیں ،10ریفرنس دائر کریں ان کا کہناتھا کہ اقامہ رکھنا غیر قانونی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقامہ رکھنا غیر قانونی نہیں ہے بس آج کل قوانین کی تشریح مختلف طریقے سے ہو رہی ہے۔شیخ رشید کی طرف سے ریفرنس دائر کرنے کے اعلان پر شاہ خاقان عباسی نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے ہیں ایک نہیں دس ریفرنس دائر کرے ان کے اثاثے کلیئر ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ملک کوعالمی سازشوں سے بچانا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق ان کے تجویز کنندہ بننا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے رکن ہیں اور رہیں گے۔