Wednesday, October 5, 2022

اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس جاری

اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس جاری
اسلام آباد (92 نیوز) اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے تمام بینکوں سے بھی ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ 5 سال آڈٹ کیا جا رہا ہے۔:کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کرکٹر محمد حفیظ نے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا۔