Friday, September 30, 2022

اثاثہ جات کیس ، نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کو چھ مارچ کو طلب کر لیا

اثاثہ جات کیس ، نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کو چھ مارچ کو طلب کر لیا
 لاہور (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کو چھ مارچ کو طلب کر لیا۔ رانا ثناءاللہ کے بعد ان کے فیملی ارکان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیبلہ ثناءاللہ، اقرا ثنا کو سوالنامہ بھیجا جائے گا اور احمد شہریار کو طلب کیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں ان کی فیملی سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن نے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔ احمد شہر یار سے بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گیے پلاٹس سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ فیصل آباد میں خریدی گئی دکانوں اور آر ایس کے لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔ احمد شہریار سے سورس آف انکم اور دیگر تفصیلات سے متعلق پوچھا جائے گا۔ اقرا ثنا سے بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گیے پلاٹس اور فیصل آباد میں دکانوں کی تفصیلات سے متعلق  سوال کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اقرا ثنا سے آر ایس کے پرائیویٹ لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ اور ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات معلوم کی جائیں گی۔