Tuesday, October 4, 2022

اثاثہ جات کیس میں امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اثاثہ جات کیس میں امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

پشاور ( 92 نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے آمدن سے اثاثہ جات کیس  میں لیگی رہنماء امیرمقام کی ضمانت قبل از گرفتاری میں دس نومبر تک توسیع کردی۔ میڈیا سے گفتگو میں امیرمقام کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈا صرف سیاسی انتقام ہے۔

مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر امیرمقام کے خلاف احتساب بیورو خیبرپختونخوا نےآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کررکھی ہے ، امیرمقام نے اثاثہ جات کیس میں  ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلئے پشاورہائی کورٹ سے 21 اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرالی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق کی درخواست کی سماعت کے دوران وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضمانت میں دس نومبرتک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی۔

پشاورہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر امیرمقام کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈا صرف سیاسی انتقام ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت سے چھٹکارے کا تہیہ کررکھا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں سے انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع ہے۔