Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اثاثہ جات ریفرنس ، صدر نیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر

اثاثہ جات ریفرنس ، صدر نیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سعید احمد خان نے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی ۔
صدر نیشنل بینک سعید احمد خان کی درخواست حشمت حبیب ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب ریفرنس کے متن کے مطابق سعید احمد خان کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں ۔ ضمنی ریفرنس سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے کی روح کے منافی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار کا بیان حلفی مسترد کر چکی ہے ۔ عدالت ضمنی ریفرنس کو مسترد کرے ۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ نیب کو غلط الزامات پر ضمنی ریفرنس میں شامل کرنے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔
عدالت کی جانب سے نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا جس کے بعد سماعت کل ہو گی ۔