Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروا دی گئی

اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروا دی گئی
June 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔ نادرا حکام کے مطابق اب ٹیکس جمع کروانے والوں کی تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور نادرا حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ نادرا حکام نے بتایا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا ۔ قومی شناختی کارڈ یا ایف بی آر کے دیئے گئے نمبر سے لاگ ان ہونے کے بعد پانچ سو روپے چارجز ادا کر کے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کا مقصد ٹیکس جمع کرانے والوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہے۔ نادرا صرف معلومات دے گا، ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام ہے۔ ٹیکس اسی وقت اکٹھا ہوتا ہے جب حکومت کے پاس ڈیٹا ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ  ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ 30جون سے نہیں بڑھائیں گے۔ ہمارا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے۔ ڈیٹا کی بنیاد پر اسیسمنٹ نوٹس جاری نہیں کریں گے۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ساڑھے 5 کروڑ افراد پر مشتمل ہے، اس سے ملک میں ٹیکس کا نظام مزید بہتر ہو گا۔