Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اتوار کو بھی سورج کا پارہ ہائی، لاہوریئے گھروں میں محصور

اتوار کو بھی سورج کا پارہ ہائی، لاہوریئے گھروں میں محصور
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) اتوار کو بھی سورج کا پارہ چڑھا رہا۔ چھٹی کے روز لاہورئیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سے بھی تجاوز کرنے کی پیشنگوئی کر دی۔ سورج آگ برسا رہا ہے۔ تپش اتنی کہ لگے جیسے جلد جھلس جائے۔ ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سے بھی بڑھنے  کی پیشنگوئی سنا دی ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ شام کے اوقات میں آندھی اور گردآلود ہوائوں سے گرمی کا زور جزوی طور پر ضرور ٹوٹے گا۔ شدید گرمی کے باعث لاہورئیے چھٹی کے روز بھی گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ کئی ایک فیملی کہ ہمراہ پارکوں کو پہنچے تو ضرور مگر سورج کے تیور دیکھ کر واپسی کی راہ لی۔ بچے اس گرمی میں بارش کی دعا مانگتے رہے۔ بچے بڑے، چرند پرند سب ہی گرمی سے بے حال دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے میں باران رحمت برس جائے تو مرجھائے چہرے کھل جائیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔