Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اترپردیش کے سینئر وزیر اعظم خان کا مودی کے مسلم کش منصوبوں کیخلاف اقوام متحدہ جانے کا اعلان

اترپردیش کے سینئر وزیر اعظم خان کا مودی کے مسلم کش منصوبوں کیخلاف اقوام متحدہ جانے کا اعلان
October 5, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے نئی دہلی کے قریب دادری میں گائے کے گوشت کے معاملہ پر مسلمان کے قتل کو بابری مسجد کے واقعہ سے تشبیہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں جانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اعظم خان نے اخلاق احمد کے قتل کو بابری مسجد کے واقعہ سے تشبیہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ اعظم خان نے ایک پریس کانفرنس اور ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کے حالات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے اور مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل منصوبہ بندی بی جے پی نے کی اور اس کا مقصد بہار کے الیکشن میں فائدہ اٹھانا تھا۔ اگر بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تو ہم انہیں روک نہیں سکتے کیونکہ مسلمان صرف اٹھارہ فیصد ہیں لیکن اس فیصلے پر ہم سے رابطہ کیا جائے۔ ہمیں بتایا جائے کہ ہندو ریاست میں ہمیں زندہ رہنے کا حق بھی ہوگا یا نہیں۔ اعظم خان نے کہا کہ گائے کا گوشت کھانا اتنا ہی بڑا جرم ہے تو فائیو سٹار ہوٹلوں میں گائے کا گوشت پیش کیا جاتا ہے۔ کسی میں ہمت ہے تو انہیں روک کر دکھائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔