Saturday, September 14, 2024

اترپردیش میں مارے جانے والے اخلاق نے گائے کا نہیں بکرے کا گوشت کھا یا تھا : لیبارٹری رپورٹ

اترپردیش میں مارے جانے والے اخلاق نے گائے کا نہیں بکرے کا گوشت کھا یا تھا : لیبارٹری رپورٹ
October 1, 2015
اترپردیش(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں  گائے کے گوشت کھانے  کا معاملہ  حل  ہو  گیا لیب  رپورٹ  سے   ثابت  ہو ا ہے  کہ  مقتول اخلاق نے  گائے کا نہیں  بکرے کا  گوشت  کھایا تھا اب بھارتی  ہندؤوں کی جنونیت  ثابت ہو  گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پولیس نے پیر کو  مارے  جانے والے محمد اخلاق کے گھر سےگوشت تحویل میں لیا اور  اسے   ٹیسٹ  کرنے  کے  لئے لیبارٹری   بھجوا یا، لیب  رپورٹ میں  ثابت ہو  گیا  کہ  اخلاق  نے  گائے  کانہیں ، بلکہ بکرے کا  گوشت  کھایا تھا۔ انتہا پسند  ہندؤوں نے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی  اخلاق کو   اس  وجہ   سے قتل کیا  تھا کہ اس نے  گائے  ذبح  کرکے  اس کا  گوشت  کھایا،  جنونی بھارتیوں کے تشدد سے   مقتول کابیٹا   بھی شدید  زخمی  ہوا۔ واضح رہے کہ  سیکو لرازم  کے  دعوی دار بھارت  کی کئی  ریاستوں میں  گائے کے   گوشت  کھانے پرپابندی  ہے لیکن  اب  اس  پر قتل  نے  بھارت کا  چہرہ  مزید  داغدار کر دیا ہے۔