Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اترپردیش:بجلی گھرمیں گیس سلنڈردھماکا،3افرادہلاک،16زخمی

اترپردیش:بجلی گھرمیں گیس سلنڈردھماکا،3افرادہلاک،16زخمی
May 2, 2015
لکھنؤ(ویب ڈیسک)بھارت کے ایک بجلی گھرمیں گیس سلنڈردھماکے میں تین افرادہلاک اورسولہ زخمی ہوگئے، مرنے والوں کے لواحقین نے لاشوں تک رسائی نہ ملنے پر اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے بجلی گھرمیں گیس سلنڈردھماکےسے تین مزدورہلاک اورسولہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،اسپتال ذرائع کاکہناہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک افرادکے لواحقین نے لاشوں تک رسائی نہ دینے پراحتجاجی مظاہرہ کیا،مشتعل مظاہرین نے کئی موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوآگ بھی لگادی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے حادثے میں ہلاک اورزخمی افرادکے لواحقین کے لیے مالی امدادکااعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔