Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اتحاد ہماری طاقت ہے !!! یورپی لیڈروں نے طویل مذاکرات کے بعد یونان کیلئے بیل آﺅٹ پیکیج منظور کر لیا

اتحاد ہماری طاقت ہے !!! یورپی لیڈروں نے طویل مذاکرات کے بعد یونان کیلئے بیل آﺅٹ پیکیج منظور کر لیا
July 14, 2015
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان کے بحران پر 6 ماہ سے جاری مذاکرات بالاخر کامیاب ہو گئے۔ یونان کے وزیراعظم الیکس تسپیراس نے اصلاحات کا مطالبہ مان لیا۔ یوروزون کے رہنماوں نے رات جاگ کر گزاری، برسلز میں مسلسل 17 گھنٹے مذاکرات جاری رہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے بتایا کہ کہ بیل آوٹ پیکیج تیار ہے، معاہدے میں سنجیدہ اصلاحات اور معاشی مدد فراہم کی گئی ہے۔ یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ یونان کو یورو زون سے باہر نہیں نکالا جائے گا۔ معاہدہ طے پانے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ یونان کی پارلیمنٹ بدھ کو یوروزون کے مطالبات کی منظوری دے گی۔ یونان کے وزیراعظم الیکس تسپیراس نے کہا کہ یونان نے ایک مشکل جنگ لڑی ہے اور پورے یورپ کےلئے عزت اور وقار کا پپغام دیا ہے۔ یورو زون کے وزراءخزانہ کمیٹی کے سربراہ جیرون نے کہا کہ یونان کےلئے پچاس ارب یورو کا پیکیج منظور کیا گیا ہے جس میں سے پچیس ارب یورو بینکوں کے سرمایہ کےلئے رکھے گئے ہیں۔ یونان کے علاوہ یوروزون میں شامل دیگر بہت سے ممالک کے پارلیمنٹ بھی نئے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری دیں گے۔ یونان کےلئے یورپی یونین نے دو ہزار دس کے بعد اب تیسرا بیل آﺅٹ پیکیج دیا ہے۔