اتحادیوں سے تمام ایشوز خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے، چودھری سرور
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہمیشہ اتحادیوں میں اونچ نیچ، تحفظات ہوتے ہیں۔اتحادیوں سے تمام ایشوز خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ لڑائی جھگڑا ہو گیا۔ اتحادیوں نے کسی ایک جگہ بھی نہیں کہا انہیں مجھ سے اعتراض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔ کسی ایک اتحادی بھی نہیں کہا کہ وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں۔