Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اب ہندوستان میں بھی کشمیر کے حق میں آوازیں جنم لے رہی ہیں،وزیر خارجہ

اب ہندوستان میں بھی کشمیر کے حق میں آوازیں جنم لے رہی ہیں،وزیر خارجہ
February 5, 2019
 لندن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اب تو ہندوستان میں بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پردہ چاک کرنے کا مشن لیئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لندن میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کا امن تباہ ہورہا ہے۔ اب ہندوستان میں کشمیر کے حق میں آوازیں جنم لے رہی ہیں۔ بعض بھارتیوں نے کانفرنس رکوانے کی کوشش کی۔ دنیا کو بتائیں گے کہ مسئلہ کشمیر اہم ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بہن، بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ کشمیریوں نے بڑی ہمت، عزم، حوصلے اور تدّبر  کیساتھ بھارتی بربریت کا مقابلہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا حق خودارادیت کشمیریوں کو مل کر رہے گا کیونکہ عزم، ہمت اور حوصلہ اگلی نسل کو منتقل ہو چکا ہے۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ تحریک کامیاب ہو کر رہے گی۔ وزیر خارجہ نے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والی ماؤں، بہنوں اور بچوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا آج پاکستان کا بچہ بچہ، دانشور طبقہ اور ہر صاحب قلم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے۔