Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اب گھر بیٹھ کر اپنی تھراپی خود کریں !!! جنوبی کورین سائنسدانوں نے حرارت خارج کرنیوالی بیلٹ تیار کر لی

اب گھر بیٹھ کر اپنی تھراپی خود کریں !!! جنوبی کورین سائنسدانوں نے حرارت خارج کرنیوالی بیلٹ تیار کر لی
July 28, 2015
لاہور (92نیوز) اب آپ کو تھراپی کیلئے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسی جالی دار بیلٹ تیار کی ہے جسے پہن کر گھر پر ہی تھراپی کرنا ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بیلٹ کو تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بیلٹ کو متاثرہ عضو جس کی تھراپی کرنا مقصود ہو پر لپیٹ دیا جاتا ہے جس پر یہ بیلٹ تھراپی کیلئے مخصوص حرارت خارج کرنا شروع کر دیتی ہے۔ یہ بیلٹ ایک ہار کی طرح دکھائی دیتی ہے جس کے استعمال سے پٹھوں اور جوڑوں کی دردوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کے سائنسدان کم ڈی ہائے اونگ اور ان کی ٹیم نے سیﺅل نیشنل یونیورسٹی میں اس آرام دہ اور آسانی سے دب جانے والی بیلٹ کو تیار کیا۔ کم ڈی ہائے اونگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیلٹ ربڑ کی بہت چھوٹی چھوٹی سلور رنگ کی تاروں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بہت طاقتور ہے اور اس کا درجہ 40سے 50درجہ حرارت تک بھی پہنچ جاتا ہے۔ یہ بیلٹ آسانی سے جلد پر چپک جاتی ہے اور لوگ اس کو پہن کر آسانی سے نہ صرف چل پھر سکتے ہیں بلکہ اپنے کام کاج بھی نمٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نہ صرف اس بیلٹ کو علاج کیلئے استعمال کے قابل بنانا چاہتے ہیں بلکہ ہم چاہتے کہ اسے آٹوموبائلز اور دیگر ڈسپلے ڈیوائسز کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے۔