Tuesday, January 31, 2023

اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد سن لو ہم آرہے ہیں، بلاول بھٹو

اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد سن لو ہم آرہے ہیں، بلاول بھٹو

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے،آٹاچینی چوروں کی حکومت میں غریب کا چولہا بند ہے،ہم کسی آمر سےنہیں ڈرے نہ جھکے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نےپیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی تھی، پی پی کےجیالوں نےکوڑےکھائےجیلیں کاٹیں مگر کسی غاصب سے ڈرے ہیں اور نہ جھکےہیں، کٹھ پتلی حکمران گھر جانےوالاہے،کرپشن اور مہنگائی کےمارے لوگ ہمارے بازو بن رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو نہیں مانتے،جعلی حکومت کو پنجاب کی فکر ہے نہ ملک کی، لاہور کےمحنت کش بےسہارا نہیں ہیں،پی ڈی ایم ان کےساتھ کھڑی ہے،ان حکمرانوں میں سچ سننے کاحوصلہ نہیں ہے،ہم تو کشتیاں جلا کرمیدان میں اترے ہیں۔