Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اب جی تھری نہیں تھری جی کا زمانہ ہے:امیرجماعت اسلامی سراج الحق

اب جی تھری نہیں تھری جی کا زمانہ ہے:امیرجماعت اسلامی سراج الحق
April 12, 2015
کراچی(92ڈیسک)کراچی میں این اے دو سو چھیالیس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی  کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب جی تھری نہیں تھری جی کا زمانہ ہے ، پر امن کراچی سے خوش حال پاکستان بننے میں مدد ملے گی اور عالم اسلام اور اٹھارہ کروڑ عوام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  تئیس اپریل کو سیلکشن نہیں بلکے الیکشن ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھاکہ  کراچی کے شہری چاہتے کہ وہ جمہوری فضا میں سانس لیں ،نبیل گبول کا دو سال کے بعد ضمیر جاگ اٹھا ہے کراچی میں حکومت صرف کتابوں میں ہےجبکہ اصل حکومت سیکٹرانچارج کے پاس ہے ۔ انہوں نے عوام سے پوچھا کہ تئیس اپریل کو سیکٹر انچارج کی بالا دستی کا خاتمہ چاہتے یا نہیں ۔ سراج الحق نےایک بار پھر  الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب جی تھری کا نہیں بلکہ تھری جی کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سے پوچھتا ہوں کہ اپ جاگ جائیں اور قوم کو بتائیں کہ کراچی میں کیا ہورہا ہے۔   siraj2 sra3
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔