Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اب تو نوازشریف خود بھی آف شورکمپنی کےمالک نکلے ہیں : بابراعوان ،نعیم الحق

اب تو نوازشریف خود بھی آف شورکمپنی کےمالک نکلے ہیں : بابراعوان ،نعیم الحق
July 11, 2017

اسلام آباد(92نیوز)”وزیراعظم استعفیٰ دو“تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ بابر اعوان کہتے ہیں نوازشریف خود آف شور کمپنی کے مالک نکلے۔۔بستہ نمبر10کھلے گا تو گاڈ فادر نکلے گا۔ وزیرخزانہ کو منی لانڈرنگ پر گرفتار کیا جائے۔ نعیم الحق کاکہناہے 21سال کی جدوجہد رنگ لے آئی۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینا شروع کردیا۔ میڈیاسے گفتگو میں بابر اعوان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے آف شور کمپنی چھپائی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بلیک منی کی بدولت ہیں۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ حکمران مزید لوٹ مار کریں عوام اب یہ برداشت نہیں کرینگے۔

بابراعوان نے آشیانہ۔سستی روٹی سکیم میٹرو بس اور میٹرو اورنج لائن سکیموں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے کھلیں گے تو ان میں بھی بڑے بڑے گھپلے سامنے آئینگے۔