Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اب تو بچوں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ ووٹ اسکو دینا ہےجو کام کرتا ہے :  سعد رفیق ، ایازصادق

اب تو بچوں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ ووٹ اسکو دینا ہےجو کام کرتا ہے :  سعد رفیق ، ایازصادق
December 23, 2016

لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب توبچوں کوبھی سمجھ آگئی ہے کہ ووٹ اس کودینا ہے جوکام کرتاہے مگر عمران خان کوسمجھ نہیں آئی۔  سپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ میں ناں مانوں کی سیاست ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں لارڈمیئر اور نئے وزراءکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے مخالفیں ہیں دشمن نہیں عمران خان کوپے درپے ناکامیوں کے بعد سبق سیکھنا چاہئے۔ خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر آصف زرداری کو شائستہ قرار دیا تاہم بلاول بھٹو پر خوب گرجے اور کہا کہ بلاول بھٹو کے والد بلاول کو پلے نہیں پڑنے دیں گےجن کومذکر اورمونث کا ہی نہیں پتہ۔

تقریب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 2018 کے انتخابات آسان نہیں ہوں گےسب کواپناجواب دینا پڑےگا۔

تقریب سے نومنتخب لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر، زعیم قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔