Wednesday, October 5, 2022

اب بھی وقت ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسر سچ اگل دیں، طاہر القادری

اب بھی وقت ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسر سچ اگل دیں، طاہر القادری

لاہور ( 92 نیوز ) سربراہ پاکستان عوامی پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسر سچ اگل دیں۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ آنے پر قاتل اعلیٰ کی سیٹی گُم اور نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ قصاص کیلئے ہرحد تک جائیں گے ۔
لاہور میں وکلاء سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے انسانی المیہ پر اپوزیشن جماعتیں شہدا کے ورثا کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ قانونی حکمت عملی بنا لی 14 دسمبر کا وکلاء کنونشن اہم ہے ۔ قاتلوں کو استعفے دینے پڑیں گے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ سازشیوں کا کوئی پراپیگنڈہ انصاف کی جنگ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا ۔ قصاص کیلئے ہر حد تک جائیں گے ابھی وقت ہے ملوث پولیس افسرسچ اگل دیں ۔