Friday, October 7, 2022

ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے بھارتی عوام کے دل جیت لیے

ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے بھارتی عوام کے دل جیت لیے
 نیو دہلی (92 نیوز) ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بڑے اعلان نے بھارتی عوام کے دل جیت لیے۔ بھارت میں عمران خان، امن کا پیغام سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ بھارتی صارفین نے جہاں ابھی نندن کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ، وہیں اپنے وزیراعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ بھارتی صحافی ساگاریکا گوسے لکھتی ہیں حیرانگی ہے کہ نریندر مودی نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کیلئے ایک لفظ نہیں بولا، ان کے ساتھی سیاستدان سرجیکل سٹرائیک کو بی جے پی کی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں، اس سب کے دوران وزیر دفاع بھی کہیں نظر نہیں آئے۔ بھارتی سپورٹس جرنلسٹ بوریا موجمدار نے ابھی نندن کی واپسی کو بہترین خبر قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ قدم پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ ایک اور بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی کہتے ہیں ہم بھارت میں اسے پسند نہیں کرتے مگر حقائق کی روشنی میں عمران خان نے اخلاقی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ہمارے لیڈر اس وقت ووٹ گننے میں مصروف ہیں۔ ایک بھارتی صارف کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اعلان امن کا پیٖغام ہے جسے پاکستانی پارلیمنٹ میں بھی خوب سراہا گیا۔ ایک اور صارف نے عمران خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔