Friday, September 20, 2024

ابھی تو عمران خان نے حلف نہیں اٹھایا تو مخالفین چیخیں مارنے لگے ہیں ، شیخ رشید

ابھی تو عمران خان نے حلف نہیں اٹھایا تو مخالفین چیخیں مارنے لگے ہیں ، شیخ رشید
August 15, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی تو عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف نہیں اٹھا اور مخالفین چیخیں  مارنے لگے ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں کہتا تھا کہ عمران خان  اکیلے حکومت بنائیں گے تو لوگ میری باتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ میں مانگنے والا نہیں،جو وزارت ملی  اس کی ذمہ داری ادا کروں گا،اگر وزارت نہ بھی ملی تو بھی عمران خان کا ساتھ دوں گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف جیل جائے گا تو ووٹوں سے ڈبے پھٹ جائیں گے ، لیکن کوئی مکھی نہیں مری۔