ابھیشیک بچن ایشوریہ کے پسندیدہ اداکار نکلے
ممبئی (92 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ ابھیشیک بچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی میرے سٹائل کو اپنائے۔
ان سے پوچھا گیا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ابھیشیک بچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔