Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ابھیشک نے عروسی لباس میں شادی کی پیشکش کی ، ایشوریا رائے

ابھیشک نے عروسی لباس میں شادی کی پیشکش کی ، ایشوریا رائے
January 4, 2019
ممبئی (92 نیوز) بالی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اگرچہ ادھیڑ عمری میں پہنچ چکی ہیں، تاہم تاحال لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ایشوریا کی ابھیشک سے شادی پر جہاں عام لوگ حیران ہوئے تھے ، خود کئی بولی وڈ شخصیات بھی حیران رہ گئی تھیں اور سب کا خیال تھا کہ ان کی شادی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایشوریا رائے نے اپنی شادی کے 11 سال مکمل ہونے کے بعد انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔ ایشوریا نے بتایا کہ ابھیشک نے انہیں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جودھا اکبر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہریتھک روشن اور فلم ہدایت کار آشتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ فلم کے گانے ’خواجہ میرے خواجہ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور انہوں نے دلہنوں جیسا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔ شادی کی پیش کش پر ہدایت کار اور ہریتھک روشن بھی حیران رہ گئے تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مبارک باد دی۔