Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابوظہبی ٹیسٹ : کھیل کے پہلے روزپاکستان کے 4وکٹوں پر 286رنز

ابوظہبی ٹیسٹ : کھیل کے پہلے روزپاکستان کے 4وکٹوں پر 286رنز
October 13, 2015
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ ابوظہبی ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کر رہی ہے، نائب کپتان اظہر علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں، پاکستان نے کھیل کے پہلے روز 4وکٹوں پر 286رنز بنا لئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، محمد حفیظ اور شان مسعود بیٹنگ کے لئے پہنچے، پاکستان کی پہلی وکٹ پانچ کے اسکور پر گر گئی جب شان مسعود جیمز اینڈرسن کے باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے دو رنز بنائے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور  آگے بڑھایا محمد حفیظ ایک سو ستر گیندوں پر اٹھانوے رنز بنا کرتیسری بار نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔ یونس خان نے آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس سے زائد رنز بناکر جاوید میاں داد کاپاکستان کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کی طرف سے اس وقت شعیب ملک اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی طر ف سے شعیب ملک نے پانچ سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور آتے ہی سنچری جڑ دی ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔