Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
October 13, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں شروع ہو گیا ہے۔ انجریز کے باعث لیگ سپنر یاسر شاہ اور نائب کپتان اظہر علی کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ دبئی کا ویزا نہ ملنے کے باعث یاسر شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے ظفر گوہر بھی پہلے میچ میں شامل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان مسعود 6 گیندوں پر 2رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستانی سکواڈ محمد حفیظ‘ شان مسعود‘ شعیب ملک‘ یونس خان‘ مصباح الحق‘ اسدشفیق‘ سرفراز احمد‘ وہاب ریاض‘ ذوالفقار بابر‘ راحت علی‘ عمران خان پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم میں کپتان الیسٹر کک‘ معین علی‘ آئن بیل‘ روٹ‘ بیئرسٹو‘ سٹوکس‘ بٹلر‘ عادل رشید‘ براڈ‘ ووڈ اور اینڈرسن شامل ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا یہ 75واں ٹیسٹ میچ ہے جو ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 75 میچز میں سے بائیس میں انگلینڈ اور سولہ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ چھتیس میچ ڈرا ہوئے۔ دو نوں کے درمیان آخری سیریز دو ہزار بارہ میں کھیلی گئی جو پاکستان کے نام رہی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔