Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابوظہبی میں پاکستانی سفیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

ابوظہبی میں پاکستانی سفیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
October 13, 2018
ابو ظہبی ( 92 نیوز ) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر معظم احمدخان نے  قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا  ۔عشائیہ میں  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نےشرکت کی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم نے ابو ظہبی میں ڈیرے ڈال لیے، دوسرے ٹیسٹ سے قبل متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرمعظم احمد خان کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو عشائیہ دیاگیا ۔ڈنر میں قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کوچ مکی آرتھر اورٹیم مینجمنٹ نے شر کت کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، سرفراز الیون دوسرے ٹیسٹ میں جیت کرسیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا  تھا ، پہلے  ٹیسٹ میں   انجری  کا شکار ہونے والے  امام الحق  کی جگہ  فخر زمان کودوسرے ٹیسٹ میں  ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔