Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ابوظہبی اور شارجہ میں میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ابوظہبی اور شارجہ میں میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
January 15, 2019
 ابوظہبی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھا ایڈیشن کیلئے ابوظہبی اور شارجہ میں میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔ اب پھر سے کھیل جمے گا ، وکٹیں اڑایں گی ، چوکوں اور چھکوں کی بارش ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے آئن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابو ظہبی میں منعقد سات میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں دبئی کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا۔ 8 میچز  پاکستان میں بھی کھلیں جائیں گے۔ 17 مارچ کو ایونٹ کا فیصلہ کن میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔