Friday, September 30, 2022

آیت اللہ احمد جنتی ایران کی مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ منتخب

آیت اللہ احمد جنتی ایران کی مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ منتخب
تہران(ویب ڈیسک)آیت اللہ احمدجنتی  ایران کی مجلس خبرگان رہبری کےسربراہ منتخب ہو گئےاٹھاسی میں سے اکاون اراکین نے ان کے حق میں ووٹ ڈال کر ان کو کامیاب بنایا۔ تفصیلات کےمطابق تہران میں مجلس خبر گان رہبری کے سربراہ کے چناؤ کے لیے انتخاب ہوا  نواسی سالہ آیت اللہ احمد جنتی  نے اٹھاسی  میں سے اکاون ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رہبری سپریم لیڈرکاانتخاب  آٹھ سال کے لیے کرتی ہے مجلس کے نومنتخب سربراہ آیت اللہ احمدجنتی کوقدامت پسندتصورکیاجاتاہے۔