Saturday, December 10, 2022

آگ لگنے سے 6بچوں کی اموات کا المناک حادثہ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

آگ لگنے سے 6بچوں کی اموات کا المناک حادثہ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
لاہور (92نیوز) لاہور میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی ہولناک آگ کی وجہ سے 6بچوں کی اموات کے واقعہ کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ریسکیو کا عملہ بروقت موقع پر نہیں پہنچا جس کے باعث اموات ہوئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔