آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا، وزیراعظم نوازشریف کا اظہار افسوس

لاہور (92نیوز) آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 6بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جب جنازے اٹھے تو وہاں کہرام مچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
افسوسناک حادثہ پر وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔