Saturday, July 27, 2024

آکسفورڈ یونیورسٹی کا ریہرسل روم راحت فتح علی خان کے نام کرنیکا کا اعلان کر دیا گیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کا ریہرسل روم راحت فتح علی خان کے نام کرنیکا کا اعلان کر دیا گیا
April 30, 2017
لندن (ویب ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی  کی انتظامیہ نے  اپنا ایک ریہرسل روم استاد راحت فتح علی خان کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ۔ وہ جنوبی ایشیا کے پہلے فنکار ہیں جنہیں یہ اعزازملے گا ۔ اس سلسلے میں 25 مئی کو تقریب میں راحت فتح علی خان شرکت کریں گے جس میں قوالی کے 6 سو برس قدیم فن کا جادو جگائیں گے ۔ استاد راحت فتح علی خان اپنے استاد نصرت فتح علی خان کا ہار مونیم اس موقع پر یونیورسٹی کوتحفے میں دیں گے۔