Tuesday, November 29, 2022

آپ لوگ چھاؤں میں بیٹھ جائیں، طلب کر کے تفصیل سے سنوں گا، چیف جسٹس

آپ لوگ چھاؤں میں بیٹھ جائیں، طلب کر کے تفصیل سے سنوں گا، چیف جسٹس
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سائلین کو دیکھ کر رک گئے اور کہا کہ آپ لوگ چھاوں میں بیٹھ جائیں طلب کر کے تفصیل سے سنوں گا۔ مختلف مسائل کا شکار شہری سپریم کورٹ کے باہر جمع ہو گئے۔ ان میں پاکستان کواٹرز کے مکین ، لاپتہ افراد کے اہلخانہ ، اسٹیل مل کے ملازمین اور خواجہ سرا شامل ہیں۔ ڈاومیڈیکل کے طلبا نے بھی اپنے مستقبل پر لگے سوالیہ نشان کے ساتھ احتجاج کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار وہاں پہنچے تو سائلین کو دیکھ کر رک گئے۔ ان سے ملاقات کی ، مسائل معلوم کئے اور کہا کہ آپ لوگ چھاوں میں بیٹھ جائیں، طلب کرکے تفصیل سے سنونگا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سائلین کو تسلی ہوئی اور انصاف کی امید نظر آنے لگی۔