Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آپ سب کا شکریہ !!! خلا کی زندگی بارے جلد بتاﺅںگا: ٹم پیک کا خلائی بلاگ

آپ سب کا شکریہ !!! خلا کی زندگی بارے جلد بتاﺅںگا: ٹم پیک کا خلائی بلاگ
December 20, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی خلا باز ٹم پیک نے خلا سے لکھے بلاگ میں ان ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے لیے نیک تمناو¿ں کے پیغامات بھیجے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ٹم پیک بین اقوامی خلائی سٹیشن پر پانچ روز قبل پہنچے ہیں اور وہ خلائی تحقیق کے سلسلے میں وہاں چھ ماہ قیام کریں گے۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ان سب کا بہت بہت شکریہ جو لانچنگ تقریب میں شریک ہوئے خاص طور پر سائنس میوزیم میں شریک ہونے والے سکول کے بچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ سیارہ زمین کے نظارے کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے اور آپ اسی کی توقع کرتے ہیں لیکن جو بات لوگ زیادہ نہیں بتاتے وہ یہ کہ جب آپ مخالف سمت میں دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خلا کتنی تاریک ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی تحقیق اور خلا کی زندگی بارے جلد ہی مزید باتیں بتائیں گے۔