Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آپریشن کی صورت میں شدید ردعمل آ سکتا ہے : خفیہ اداروں کی رپورٹ

آپریشن کی صورت میں شدید ردعمل آ سکتا ہے : خفیہ اداروں کی رپورٹ
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) انٹیلی جنس اداروں نے آپریشن کے رد عمل سے حکومت کو آگاہ کردیا۔ انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال پر کراچی اور لاہور میں شدید رد عمل آسکتا ہے اس لیے افہام وتفہیم کی حکمت عملی مسئلے کا مناسب حل ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دیے لوگوں کیخلاف آپریشن کیا گیا تو نتائج اور ردعمل شدید ہو گا۔ اس سے قبل دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے حکومت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ اسحاق ڈار اور سعد رفیق مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کے حامی تھے جبکہ چودھری نثار اور شہباز شریف کا موقف تھا کہ چند شرپسندوں کی باتوں میں نہ آیا جائے۔