Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پاک افغان سرحد کومحفوظ  بنانا ہوگا : آرمی چیف

آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پاک افغان سرحد کومحفوظ  بنانا ہوگا : آرمی چیف
September 30, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئےجہاں انہوں نے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سروسز جنرل نکولس ہاؤٹن سے ملاقات کی ملاقات میں دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب  میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میونخ میں  سنٹرل اینڈ ساوتھ ایشیا سکیورٹی  کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پاک افغان سرحد کومحفوظ  بنانا ہوگا جبکہ عملی اقدامات  کرنا ہونگے ۔ پاکستان میں استحکام کےباعث خطے کے ممالک سے اقتصادی تعاون میں اضافہ ہوگا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے فوائد وسطی ایشیائی ممالک [اور افغانستان  سے شیئر کیے جاسکتے ہیں اور اس منصوبے سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے معاشی وسماجی استحکام ضروری ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ کانفرنس  میں جنرل راحیل شریف نے  پاکستان کی داخلی اور خارجی صورتحال پر روشنی ڈالی،اور شرکاء کو پاکستان میں قیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ  افغانستان میں پائیدار امن کے لیے مفاہمتی عمل ناگزیر ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔