Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آپریشن ضرب آہن جاری، چھوٹو گینگ ہتھیار پھینک دے، کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا: رانا ثناء اللہ

آپریشن ضرب آہن جاری، چھوٹو گینگ ہتھیار پھینک دے، کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا: رانا ثناء اللہ
April 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کچے کے علاقے میں آپریشن ضرب آہن جاری ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ چھوٹو گینگ ہتھیار پھینک دے، کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کچے کے علاقے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جراٌت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس خوراک یا اسلحہ کی کوئی کمی نہیں، ایسی باتیں کرنے والے ریاست کے خلاف اٹھنے والوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پولیس نے کچے کے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، عسکری اور سیاسی قیادت متفق ہے کہ چھوٹو گینگ کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا، آئندہ اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ناکام ہوئی ہے۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی کا ڈنکا پیٹنے والے بتائیں کہ ان کی رٹ کہاں گئی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے علاقہ خالی کرانے کے بعد وہاں رینجرز اور پولیس کی پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔