Saturday, July 27, 2024

آپریشن ردالفساد : 1 افغانی سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد : 1 افغانی سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار، بڑی  مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
April 6, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشنز کئے۔ اٹک کے علاقے لنگار میں آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا، اور ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گاڑی برآمد کر لی- گرفتار افراد کو تھانہ جنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز، وپلیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے 8 ایم ایم پستول،9 ایم ایم پسٹل،3 تیس بور پسٹل،ایک ریوالور،ایک 22 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کے گرفتار افراد کو تھانہ پیر ودھائی منتقل کر دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے تھانہ ترنول کے علاقوں جوڑی راجگان شرقی،شاہین آباد اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس میں ایک افغان شہری سمیت 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے 4بارہ بور،4پسٹلز،ایک رپیٹراور بری تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 270گھراور450افراد کو چیک کیا گیا