Friday, October 7, 2022

آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسزکی کارروائی، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسزکی کارروائی، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار
راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی سامنے آ گئی۔ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کر لیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پرسبی میں آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں دھماکہ خیز مواد، اینٹی ٹینک مائینز اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں شامل ہیں۔ برآمدی ہتھیاروں میں بم، آر پی جی 7 راکٹس، 12.7 ایم ایم کی ہزاروں گولیاں اور گرینیڈز شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برآمدی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد زیر زمین چھپایا گیا تھا۔