Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آپریشن راہ نجات کی کا میابی ،متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے علاقوں کو واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع

آپریشن راہ نجات کی کا میابی ،متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے علاقوں کو واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع
August 31, 2015
ٹانک(92نیوز)آپریشن راہ نجات کی کا میابی ،متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے علاقوں کو واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن راہ نجات کی کا میابی کے بعد متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ،متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے علاقوں کو واپسی کا عمل ٹانک کے خرگی کیمپ سے شروع ہے پاک فوج کی نگرانی میں 350 خاندانوں پر مشتمل قافلہ جنوبی وزیرستان اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگیا۔ رواں مرحلے میں دس ہزار خاندانوں کو جنوبی وزیرستان آبائی علاقوں پہنچایا جائے گا پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واپس جانے والے متاثرین کو فری ٹرانسپورٹ،25 ہزار نقدی ،چھ ماہ کا راشن سمیت دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جا رہاہے ۔ ٹانک میں قائم کیمپ میں متاثرین جنوبی وزیرستان کے لیئے کھانے کا بندوبست،فرسٹ ایڈ اور بچوں کو پولیو کیقطرے پلائے جا رہے ہیں جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے پاک فوج کی علاقہ میں امن و امان کے لیئے کوششوں کو سراہا۔