Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آپریشن خیبر 4، راجگال میں کارروائی13ہشت گرد ہلاک

آپریشن خیبر 4، راجگال میں کارروائی13ہشت گرد ہلاک
July 20, 2017

راولپنڈی (92نیوز)پاک فوج کی جانب سے آپریشن خیبر 4 کے تحت راجگال میں تازہ کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری کی کارروائی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے جب کہ کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج نے 90 مربع کلومیٹر کا حصہ دہشت گردوں سے صاف کر لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر آئی ای ڈیز نصب کررکھی تھیں، جنہیں پاک آرمی کی انجینئرز  ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے 16 جولائی کو آپریشن ردالفساد کے تحت راجگال اور شوال ویلی میں آپریشن خیبر 4 شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔