Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آپریشن خیبر فور پر افغان وزارت دفاع کے تحفظات کو بلاجواز ہیں،پاک فوج

آپریشن خیبر فور پر افغان وزارت دفاع کے تحفظات کو بلاجواز ہیں،پاک فوج
July 19, 2017

راولپنڈی (92نیوز)پاک فوج نے آپریشن خیبر فور پر افغان وزارت دفاع کے تحفظات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آپریشن خیبر فور پر افغان ردعمل پاک افغان سرحد ی مربوط تعاون پر منفی اثر ات کا پیش خیمہ ہوگا۔ آپریشن سے متعلق زبانی اور تحریری طور پرآگاہ کیا گیا، الزام تراشیاں امن دشمنوں کا ایجنڈا ہے ، گریز کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق افغانستان کی دوسروں کے ہاتھوں کھیلنے کی روش یا کچھ اورافغان وزارت دفاع آپریشن خیبر فور پر بلبلا اُٹھی ۔ آئی ایس پی آر نے ردعمل میں افغان وزارت دفاع کے تحفظات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پاک فوج نے واضح کیا کہ آپریشن خیبر فور پر افغان ردعمل پاک افغان سرحد ی مربوط تعاون پر منفی اثر ات کا پیش خیمہ ہوگا۔ آپریشن خیبر فور سے متعلق افغان فورسز ،ریزولوٹ سپورٹ مشن اور پاکستان کے دفاعی نمائندہ دفتر کو پہلے ہی زبانی اور تحریری طور پردومرتبہ آگاہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج مشترکہ دشمن کیخلاف اعتماد پر مبنی مربوط سیکیورٹی تعاون کی خواہاں ہے۔ الزام تراشیاں ان عناصر کے ایجنڈے کی تعمیل کر رہی ہیں، جو خطے میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ،خطے میں امن کیلئے الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔