Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آپریشن خیبر تھری : خیبرایجنسی میں ایک ہفتے میں چالیس دہشت گرد ہلاک

آپریشن خیبر تھری : خیبرایجنسی میں ایک ہفتے میں چالیس دہشت گرد ہلاک
August 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن خیبر تھری جاری ہے۔ ایک ہفتے میں 40 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج نے راجگال کی بلند چوٹیوں پر اپنی پوزیشنز مستحکم کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے قبل شروع کئے جانے والے آپریشن خیبر تھری کے دوران سکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ سات روز میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 40 دہشت گرد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے۔ راجگال کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے 43 خفیہ ٹھکانے تباہ بھی تباہ کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی سرنگیں تباہ کر دی گئیں۔ پاک فوج نے راجگا ل کی بلند چوٹیو ں پر اپنی پوزیشنز مضبوط کر لی ہیں۔